اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا ۔ جمعرات کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے موقع پر عمرے کی سعادت حاصل کی ہے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، معاون خصوصی عرفان صدیقی اور طارق فاطمی نے بھی عمرہ کی ادائیگی کی وزیراعظم نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔