پاک بھارت مذاکراتی عمل کی تاریخ طے نہ ہونا ناکامی نہیں،دفتر خارجہ

5  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات مثبت رہی ہے او ر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی ہے ،پاکستان اور سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف ہیں ان کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کا تعاون جاری رہے گا،پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں ،امریکی فوج کا افغانستان سے واپسی اور قیام کا دورانیہ افغان حکومت کا اندرونی معاملہ ہے ،جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے صحافیوں کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے جنوبی ایشیاءکے تمام ممالک متاثر ہوئے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارت کا تحقیقات کے بغیر دہشت گردی کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں ہے،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوئی ایک ملک قابو نہیں پاک سکتا،پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات مثبت رہے ہیں، توقع ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات پر بات چیت جلد شروع ہوگی ،دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ کی ملاقات میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکراتی عمل کی تاریخ طے نہ ہونا ناکامی نہیں ہے ، سیکرٹریز خارجہ کے درمیان ملاقات ہونے سے مذاکرات کا راستہ کھلا ہے پاکستان افغانستان مفاہمتی عمل کے معاملے کی حمایت کرتا ہے۔ دہشتگردی کے مسئلے پر کوئی ایک ملک اکیلا قابو نہیں پا سکتا، انہوں نے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سکیورٹی ایجنسیز اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ پشاور میں رہائشیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری تھا جب غلطی سے چند افغان سفارتکاروں کو روکا گیا تاہم افغان سفارتکاروں کے سٹیٹس کی تصدیق کے فوری بعد انہیں چھوڑ دیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ کو فرقہ وارانہ، نسلی اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہو کر دیکھتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ بلوچستان سے جندواللہ کا اہم کمانڈرعبد الستار کی گرفتاری کی رپورٹیں آرہی ہیں اور اس حوالے سے معلومات حاصل کررہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،دونوں ممالک کو کالعدم تنظیم داعش کی کارروائیوں پر سخت تشویش ہے ،پاکستان اور سعودی عرب کا دہشت گردی کے حوالے سے تعاون جاری رہے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…