کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرز نے مزار قائد کو اڑنے کی دھمکی دینے والے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھمکی دینے والے مزار قائد کی سیکیورٹی پر مامور بتائے جاتے ہیں تاہم فوری طور پر ان کے نام معلوم نہیں ہوسکے۔ اس کے علاوہ کلفٹن کے علاقے خیابان تنظیم سے پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم عثمان، پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاو?ن سیکٹر 14۔C میں مقابلے کے بعد 2 زخمی ڈاکووں فاروق اور بلال اور عیدگاہ پولیس نے 3 ملزمان جمشید عرف جمی، خلیل اور ا?صف کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برامد کرلیں۔