پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا میں 30مئی ، کنٹونمنٹس بورڈز میں 25اپریل کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں 30مئی کو بلدیاتی الیکشن کرانے کی تاریخ دیدی جبکہ کنٹونمنٹس بورڈز میں 25اپریل کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیدیا۔ نظر ثانی شیڈول مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو آئین نافذ نہیں کرنا تو بتادے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نظر ثانی شدہ الیکشن شیڈول پیش کیا۔ شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل جبکہ خیبر پختونخوا میں 7 جون کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ شیڈول کے تحت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 3 ستمبر جب کہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 4 نومبر کو ہوں گے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی شدہ شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پنجاب اور سندھ میں 3مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کا کیا مطلب ہے۔ آخر یہ احسان کس پر ہو رہا ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں، انہیں تو کہا گیا کہ پیش ہوجاو¿ اور وہ عدالت کے روبرو حاضر ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے کے جواب پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، اگر الیکشن کمیشن کو آئین نافذ نہیں کرنا تو بتادیں، اگر سیکرٹری الیکشن کمیشن نہیں آئیں گے تو کیا الیکشن کمیشن کو تالا لگ جائے گا، ہمیں ایسا آدمی نہیں چاہیے جسے کچھ پتا ہی نہ ہو، بے شک نائب قاصد بھیجیں مگر یہ تو بتائیں کہ 3مرحلوں کا کیا مطلب ہے۔سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں 30مئی کو بلدیاتی الیکشن کرانے کی تاریخ دیدی جبکہ کنٹونمنٹ میں 25اپریل کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا جبکہ سندھ اور پنجاب کے حوالے سے ساڑھے 4بجے تک شیڈول مانگ لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…