منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹ کی 48 نشستوں کے لیے میدان آج سجے گا

datetime 5  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایوان بالا کی 48 نشستوں کے لیے پولنگ آج ہوگی جو صبح 9 سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

سینیٹ کے انتخابات آج ہوں گے جس میں 48 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جب کہ ان نشستوں کے لیے ملک بھر سے 131 امیدوار حصہ لیں گے اور ووٹنگ کے لیے 3 ہزار سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے انتخابات میں پنجاب سے 16، سندھ 12، بلوچستان 32 اور خیبرپختونخوا سے 27 امیدوار شامل ہیں جب کہ اسلام آباد میں 8 اور فاٹا میں 34 امیدوار سینیٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری ہو گی اور پولنگ کے دوران اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے موبائل فون کے استعمال اور کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی ہوگی۔

سینیٹ کے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کا چارج سنبھال لیا ہے جہاں صوبائی الیکشن کمشنرز اسمبلیوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہےکہ اگر الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی کارروائی کی جائے گی جب کہ کسی رکن کے خلاف ہارس ٹریڈنگ کے ثبوت ہوں تو وہ اسے الیکشن کمیشن کو فراہم کرے۔

ادھر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے باعث مسلم (ن) کے امیدوار اپنے ہی وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کے ووٹ سے محروم رہیں گے۔

دوسری جانب سینیٹ میں فاٹا کے انتخابات سے متعلق نیا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے جس کےتحت 2002 کے صدارتی حکم نامے کو واپس لے لیا گیا ہے۔  آرڈیننس کے مطابق ایک ممبر قومی اسمبلی کے 4 ووٹ ڈالنے کا حق ختم کردیا گیا ہے جس کے بعد اب ایک ایم این اے اب ایک ووٹ ڈال سکے گا۔

سینیٹ انتخابات سے قبل ہی بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے ان کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھایا گیا ہے جس میں چیرمین تحریک انصاف نے انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام عائد کیا ہے جب کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…