ریاض(نیوز ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر امادگی ظاہر کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات میںدونوں ممالک کی طرف سے سلامتی کاور توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کاکہنا تھا کہ دہشتگرد اور انتہا پسند مشترکہ دشمن ہیں اور دونوں ممالک کی سلامتی کیلئے ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ان کامزید تھا کہ ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وہ سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور شاہ سلمان کے دور میں پاک سعودیہ تعلقات اپنی انتہاوں کو چھوئیں گے۔