ریاض……. وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزارت اطلاعا ت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بات چیت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف عمرہ ادا کرنے کے علاوہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔