منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مجھے کوئی نہیں خرید سکتا،نوازشریف نے ڈرامہ کیا،عمران خان

datetime 4  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خیبرپختونخوا اسمبلی توڑ دیں گے۔ چھ مارچ کو کور کمیٹی کی میٹنگ طلب کی ہے۔ پشاور میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے تیاری مکمل ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں لوگ اپنے ضمیر کی قیمت لگاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اسلام کے نام پر سیاست کرتی ہے ، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی۔ دوسرے صوبوں سے آ کر لوگ الیکشن میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں؟ الیکشن کمشنر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ جمہوریت ہے؟ انھوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے لوگوں کو لا کر حق مارا جا رہا ہے۔ ہم نے میرٹ پر لوگوں کو ٹکٹ دیئے ہیں ، یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں لوگ اپنے ضمیر کی قیمت لگاتے ہیں۔ پندرہ کروڑ روپے کے لیے اپنا ضمیر نہیں بیچ سکتا ، سینیٹ ٹکٹ کے لیے بتا نہیں سکتا لوگوں کی طرف سے کیا کیا آفرز ہوئیں لیکن عمران خان کے ضمیر کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ووٹ نہ دینے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے۔ جے یو آئی (ف)، شیرپاﺅ ، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے کسی ارکان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جاوید نسیم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ برسر اقتدار آ کر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائیں گے۔مسلم لیگ نون نے اوپن بیلٹ کا ڈرامہ رچایا۔نوازشریف کو سعودی عرب نہیں جانا چاہئے تھا۔رواں سال ری الیکشن دیکھ رہا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…