آئی ایس آئی نے بھارتی پیش قدمی کا خفیہ منصوبہ خاک میں ملادیا

4  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2014 ءمیں آئی ایس آئی نے بھارتی آرمی کے اس وقت ہوش اڑادیے، جب سرحدوں پر فوجوں کی پیش قدمی کاخفیہ منصوبہ پاکستان کے ہاتھ لگ گیا اور بھارت سے پہلے پاکستان کی فوجیں سرحد پر بھیج دیں۔بھارتی فوج کی ہوشیاری دھری کی دھری رہ گئی۔جو راجستھان اور کشمیر میں پاکستان کی سرحدوں پر فوجیں بھیج رہی تھی، لیکن شطرنج کی بساط پر بھارت سے پہلے پاکستان نے چال چل دی اور اپنے سپاہی سرحدوں پر پہنچادئیے ،اس پر بھارتی بھی سٹ پٹاگئے۔ بھارت کے اپنے میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہے فروری 2014 کا جب اس وقت کے وزیردفاع اور آرمی چیف بکرم سنگھ نے انتہائی خفیہ ملاقات میں فوجوں کی تعیناتی کا منصوبہ بنایا۔ آرمی چیف نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کو فوجوں کی نقل وحرکت کے احکامات دیے جو لگے ہاتھ آئی ایس آئی تک پہنچ گئے۔ اور کچھ ہی دیر میں پاکستان نے فوجیں روانہ کرکے بھارتی عزائم ناکام بنادئیے۔ پاکستانی کی پیشگی کارروائی پر بھارت میں دفاع کے مرکز ساﺅتھ بلاک میں کھلبلی اور خبر لیک کرنے والے کی ڈھونڈ مچی۔سیکیورٹی انتظامات کا از سرنوجائزہ لیا گیا کہ کس طرح معلومات تک بیرونی رسائی کو روکا جائے۔ خفت مٹانے کیلئے بھارتی حکام دعویٰ تو کررہے ہیں کہ خبر لیک کرنےو الا گھر کا بھیدی پکڑا گیا ہے اور اس کا کورٹ مارشل کیا گیاہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…