منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کاافغانستان سے امریکی انخلا میں تاخیر کا خیر مقدم

datetime 4  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی میں تاخیر کا خیر مقدم کیا ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کہتے ہیں کہ امریکی فوج کے افغانستان میں رہنے سے دہشتگردوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے 90 فیصد علاقے کو جنگجووں سے پاک کر دیا ہے۔امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر دورہ کابل میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی میں تاخیر کا اشارہ دے چکے ہیں۔ واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب میں جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے ساتھ ساتھ پاکستانی سرحدی علاقوں میں جنگجوﺅں کی کارروائیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،اسی لیے گزشتہ کئی ماہ میں پاکستان کو افغان سرحد پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا پڑا ہے اور اسے ایک لاکھ 45 ہزار سے بڑھا کر اب ایک لاکھ 77 ہزار کردیا گیا ہے۔ انہوں نے امریکی فوج کی واپسی میں تاخیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ امریکی فوج کے رہنے سے دہشتگردوں کے خاتمے میں مدد ملے گی۔جلیل عباس نے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کو مکمل طور پر تتربتر کردیا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ اس نے حالیہ مہینوں میں شمالی وزیرستان میں کوئی حملہ نہیں کیا۔انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ پاکستان کی نظر میں اچھے یا برے طالبان ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ بات اب قصہ پارینہ ہوچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…