اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا ، ضائع ہونے والے قیمتی وقت کا ازالہ صرف محنت سے کرینگے۔ اسلام آباد میں پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا دھرنا سیاست سے سرمایہ کاری کے فروغ میں رخنہ ڈالا گیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔ دہشت گردی اورتوانائی بحران کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا چنیوٹ میں خام لوہے اور تابنے کے معدنی ذخائر پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی ملکیت ہیں ، قیمتی معدنی ذخائر سے استفادہ کر کے ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے۔