ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں،الطاف حسین

datetime 4  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں۔ الطاف حسین نے نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام سے خوفزدہ ہیں، بدقسمتی سے کالاباغ ڈیم پر سیاست، احتجاج اور لڑائی جھگڑے ہوتے رہے، چھوٹے صوبوں کے خدشات دور کرنے کیلیے عملی اقدامات نہیں کیے گئے، پانی کو ذخیرہ کرنے کیلیے جدید طریقوں کو اختیار نہیں کیا گیا ہے۔ قائد ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں گیس سلنڈر کی چیکنگ کا کوئی نظام موجود نہیں، مسافر بسوں اور ویگنوں میں لگے سلنڈر چلتے پھرتے بم بن چکے ہیں، حکومت ناقص سلنڈروں کے استعمال پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ متحدہ کے قائد نے مزید کہا کہ حکومت ملک کے گاﺅں گوٹھوں میں تعلیمی مراکز قائم کرے، میٹرک تک مفت اور یکساں تعلیمی نظام قائم کیا جائے



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…