چاہے اسمبلی توڑنی پڑے سنیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں چلنے دیں گے،عمران خان

4  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چاہے انھیں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنی پڑے لیکن سینیٹ انتخابات میں پیسہ نہیں چلنے دیں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ درباری رشید رقم لینا ثابت کریں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہیں براہ راست پیسے کی پیشکش نہیں ہوئی تھی۔ ان سے کہا گیا کہ ہم شوکت خانم اسپتال کو رقم دے دیتے ہیں، اس کا تعلق کسی پارٹی سے نہیں، وہ ایک اچھے کاز کے لیے سینیٹ کا ٹکٹ مانگ رہا تھا، اس لیے وہ اس کا نام نہیں لے رہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پہلے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو فون کرکے 2 امیدواروں کے لیے حمایت مانگ مانگی تھی ، پھر ان کی فرمائش 2 سے 3 امیدوار ہوگئی۔ انھیں پرویزخٹک نے کہا کہ اگر ہم نے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنی ہے توان کی پیپلزپارٹی والوں سے بات ہوئی ہے، اگر آپ آصف زرداری سے بات کر لیں تو پھر وہ اس کے بعد ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی کوکوئی لالچ نہیں دیں گے لیکن جب انہوں نے آصف زرداری سے بات کی تو وہ حیران ہوگئے اور انھیں شرمندگی ہوئی کہ انھیں کچھ کہا گیا تھا اور ہوا کچھ ہے۔ انہوں نے آصف زرداری سے کہا کہ وہ ہمارے ارکان کی بولیاں نہ لگائیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…