اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن: ٹھنڈے موسم میں سیاسی ماحول گرم،جوڑ توڑعروج پر،کل کے دشمن آج کے دوست

datetime 2  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ انتخابات نے سیاسی ماحول گرما دیاہے۔ میل ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے، جس میں نئی صف بندیاں ہورہی ہیں توماضی کے حریف بھی گفتگو میں مشغول ہیں، سینیٹ کا الیکشن جمعرات کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے کانٹ چھانٹ کرکے امیدواروں کے حتمی نام بتادئیے ہیں۔ اب جو کچھ کرنا ہے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے یا سیاسی قائدین نے کرنا ہے جو ان دنوں نہایت سرگرم ہیں ، شہر اقتدار میں جاری میل ملاقاتوں اور رابطوں میں سابق صدر آصف زراری مرکزی کردار نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے فضل الرحمان سے ملاقات کی، عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے بھی ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ایک اور اہم پیش رفت عمران خان کا آصف زرداری کو ٹیلی فون تھا، جس میں انہوں نے 22ویں ترمیم پر پی پی کو نواز حکومت کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ تاکہ ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کی جاسکے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ الیکشن پر مفاہمت ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی2 نشستوں پر پی پی امیدواروں کی حمایت کریگی۔ اس پیش رفت میں سینیٹر رحمان ملک اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کلیدی کردار ادا کیا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…