سینیٹ الیکشن میں کسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں، عمران خان

2  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کسی بھی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں، کسی غیر جمہوری فعل کےلئے پیپلز پارٹی یا (ن) لیگ کی حمایت نہیں کریں گے، آصف زرداری سے رابطہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کےلئے کیا تھا،نواز شریف آئینی ترامیم کرنے کی بجائے سعودی عرب جانے کا پلان بنا رہے ہیں،ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے حکومت کا کردار نظر آ گیا،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں بری طرح ملوث ہےں، تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کےلئے پرعزم ہے۔ پیر کو جاری بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری سے صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی، زرداری سے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، ہارس ٹریڈنگ ملک اور جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے، تحریک انصاف صاف و شفاف انتخابات کےلئے پرعزم ہے، پہلے ہی دھاندلی زدہ الیکشن ہوئے، اب سینیٹ انتخابات شفاف چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واضح ہو گیا کہ حکومت بھی ذاتی مفادات کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کےلئے آئینی ترامیم کرنے کو سنجیدہ نہیں، حکومت اگر سنجیدہ ہوتی تو نواز شریف سعودی عرب جانے کا پلان نہ بناتے،تحریک انصاف ہارس ٹریڈنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) ہارس ٹریڈنگ میں بری طرح ملوث ہے، اگر خیبرپختونخوا میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی تو خود منظر عام پر لاﺅں گا،ہارس ٹریڈنگ روکنے کے حوالے سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ پیپرز کے ذریعے کرانے کا مطالبہ کیا تھا، اے پی سی میں شرکت بھی اسی تناظر میں کی تھی۔ عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں کسی جماعت سے کوئی ڈیل نہیں کی اور کسی بھی غیر جمہوری فعل کےلئے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی سپورٹ نہیں کروں گا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…