اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپلز کی چھپائی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پرنٹنگ پریس آف پاکستان سے ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے چار ہزار بیلٹ پیلز چھاپے جائیں گے۔ بیلٹ پیپرز چارمختلف رنگوں میں چھاپے جائیں گے ، جنرل نشست کے لیے سفید ، خواتین کی نشست کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر ہو گا جبکہ ٹیکنو کریٹ کے لیے ہرا اور اقلیتوں کے لیے پیلے رنگ کا بیلٹ پیپر ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹنگ کا عمل دو روز میں مکمل ہوگا۔