اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ شاہدرہ میں ماچس فیکٹری کے قریب جانوروں کے باڑے کام کرنے والے 3 ملازم سو رہے تھے کہ بارش کے باعث خستہ حال چھت گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 60 سالہ ادریس اور 55 سالہ سیف جاں بحق ہوگئے جبکہ 35 سالہ نصیر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا۔