اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جہلم میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے گرفتار اغوا کار ہلاک ہوگیا۔اغوا کار کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے کے جایا جارہا تھا۔ڈی پی او جہلم سرفراز ورک کے مطابق نیا پل کے مقام پر کارروائی کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا۔اغوا کاروں سے مغوی طالب علم بھی بازیاب کرایا گیا۔گرفتار اغواکاروں میں سے ایک ملزم قیصر کو ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے جایا جارہا تھا کہ بیلہ کے مقام پر مبینہ طور پر ،ملزم کے ساتھیوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا اس دوران گرفتار اغوا کار قیصر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔