اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ، ماضی کی غلط فہمیوں کو نہ دہرانے اور سندھ میں مفاہمت کی فضاءکو فروغ دینے کا عزم۔ الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے ، دونوں رہنماو¿ں نے سندھ کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماو¿ں نے سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد بھی دی ، دونوں رہنماو¿ں نے سندھ کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ، آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے حق میں اسلام آباد سے سینیٹ کے انتخابات کیلئے ایم کیو ایم کی دو خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا خیرمقدم بھی کیا۔