اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں گیس لیکج سے دھماکے کے باعث خاتون اور بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق گھر کے باورچی خانہ کے بوسیدہ پائپ سے گزشتہ رات سے ہی گیس لیک ہو رہی تھی۔ خاتون خانہ نے صبح اٹھ کر بچوں کو سکول بھیجنے کیلئے ناشتہ کی تیاری شروع کی اور جیسے ہی چولہا جلانے کیلئے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہوگیا جس سے باورچی خانہ میں آگ لگی گئی اور تینوں افراد جھلس گئے ، انہیں مقامی ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے ، تین افراد کی موت سے گھر میں صف ماتم بچھ گئی