پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت امن مذاکرات میں مخلص نہیں،خواجہ آصف

datetime 1  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع اورپانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت پچھلے کئی ماہ سے ورکنگ باﺅنڈی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت امن مذاکرات سے مخلص نہیں ، دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ جنگی جنون کا ثبوت ہے‘ بھارت کو مذاکرات کے لئے ورکنگ باﺅنڈری پر درجہ حرارت کم کرنا ہو گا۔ بھارت کے دفاعی بجٹ میں خطرناک حد تک اضافہ جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ یہاں ایک تعمیراتی منصوبہ کے افتتاح کے بعد کارکنوں اور صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امن مذاکرات میں مخلص نہیں اور نہ ہی بھارت امن کو فروغ دینا چاہتا ہے ۔ بھارت کا اسلحہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ خطے میں امن کا فروغ نہیںچاہتا‘اللہ کے فضل سے پاکستانی فوج اور عوام بھارت کے ساتھ ہر سطح پر مقابلہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ گذشتہ ایک ڈیڑھ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم سے کم سطح پر گئیں ہیںتاہم عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باوجودحکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ نہیںکیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا پختہ ارادہ ہے کہ صرف بجلی کے ٹیرف اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی صورت ہی میں اضافہ کیا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاءاللہ بٹ اور چودھری محمد اکرام کے ہمراہ امام صاحب ایمن آباد لنگ روڈ کا افتتاح کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…