کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے،پاکستان

1  مارچ‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کی بحالی کاخواہاں ہے‘ مسئلہ کشمیر پر بات کیے بغیر بھارت سے مذاکرات نہیں ہو سکتے‘ہم ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے‘ کنٹرول لائن پر کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں‘داخلی اور خارجی پا لےسی پر سےاسی اور فوجی قےادت مےں مکمل ہم آہنگی ہے‘ ضرب عضب شروع نہ ہوتا تو پاکستان افغانستان کے ساتھ کمٹمنٹ پوری نہیں کرسکتا تھا‘دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاکستان اور افغانستان مےں مکمل مفاہمت ہے اور دونوں ممالک اپنی سر زمےن اےک دوسرے کے خلاف استعمال نہےں ہونے دےں گے ‘افغانستان نے ا نٹیلی جنس تبادلے کے بعد دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں کی ہیں۔ وہ اتوار کے روز لاہور مےں شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اپنے خطاب مےں مزےد کہا کہ سیکرٹری خارجہ کے دورے پہلے بھارت نے خود ہی منسوخ کیے تھے ہم نے تو ہمےشہ مذاکرات کی بات کی ہے اور کوشش بھی کی ہے دونوں ممالک کے درمےان مذاکرات کے ذرےعے مسائل کو حل کےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کنٹرول لائن ورکنگ باونڈری میں کشیدگی کم کرنا چاہتا ہے کےونکہ اس کے بغےر دونوں ممالک مےں تعلقات کی بہتری ممکن نہےں ہو سکتی ‘پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا ‘ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں‘ جب مذاکرات شروع ہوں گے تو پھر پیش رفت دیکھی جائے گی ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اب نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے ذریعے خارجہ پالیسی کا نفاذ کیا جارہا ہے اور ملک مےں داخلی او ر خارجہ پالےسی کے حوالے سے سےاسی وفوجی قےادت مےں مکمل ہم آہنگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کےساتھ مذاکرات کی بحالی کاخواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر بات کیے بغیر ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…