اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے یکم مارچ سے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار روپے اضافہ کر دیا۔ کرایوں میں پانچ ہزار روپے اضافے سے لاہور ، پشاور اور ملتان سے ٹکٹ 70 ہزار سے بڑھ کر 75 ہزار ہوجائے گا۔ پی آئی اے نے پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باجود اضافہ خسارہ پورا کرنے کے لیے کیا اس طرح عمرہ سیزن میں پی آئی اے کو چار سے پانچ ارب کی اضافی آمدن ہو گی۔