اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈیرہ بگٹی اور پیر کوہ میں شر پسندوں نے آٹھ ، آٹھ انچ قطر کی دو پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ دونوں پائپ لائنوں کو دس منٹ کے وقفے سے اڑایا گیا جس سے گیس پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔ دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گزشتہ روز بھی پیر کوہ میں گیس پائپ لائن کو اڑانے کے لیے دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جسے ایف سی نے ناکارہ بنا دیا تھا۔