جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد سے زائد اضافہ کردیا

28  فروری‬‮  2015

نئی دلی: ایک جانب بھارت کی آدھی آبادی کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں تو دوسری جانب اس کا جنگی جنون بھی روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مودی سرکار نے اپنے دفاعی بجٹ میں 11 فیصد سے زائد اضافہ کردیا ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کے اعداد و شمار کے مطابق دفاع کے شعبے میں آئندہ مالی سال کے لئے 24 کھرب 67 ارب 27 کروڑ روپے تجویز کئے گئے ہیں، امریکی ڈالرز میں یہ رقم 41 ارب ڈالر بنتی ہے، یہ رقم رواں مالی سال کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے، اس طرح ملک کا دفاعی بجٹ بھارت کے مجموعی اخراجات کے 14 فیصد ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلحے کی خریداری کے لحاظ سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا خریدار ہے، جس کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…