پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی حکومت پاکستانی تعلیمی اداروں کی بحالی کے لئے 45 ملین ڈالر فراہم کرے گی، رچرڈ اولسن

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)جامعہ کراچی میں امریکی قونصل جنرل رچرڈ اولسن نے ٹیچر ایجوکیشن کی بلڈنگ کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بحالی کے لئے امریکی حکومت پینتالیس ملین ڈالر فراہم کر رہی ہے۔ٹیچر ایجوکیشن کی بلڈنگ کے افتتاح کے بعد امریکی قونصل جنرل رچرڈ اولسن نے خطاب میں کہا کہ یہ عمارت بہترین تعلیمی ادارے تشکیل دینے کے سلسلے میں دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی روشن مثال ثابت ہو گی۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ ملکر ملک میں اساتذہ کی تربیت کا معیار بہتر بنائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت مستقبل کے اساتذہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے مصروف عمل ہے جبکہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی سترہ نئی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے مختلف تعلیمی منصوبوں سے اب تک چودہ ہزار سے زائد پاکستانی اساتذہ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…