اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین سے فون پر گفتگوکی اورا±ن سے سیاسی حالات اورملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کااظہارکیا۔دونوں رہنماﺅں نے اس امرپر اتفاق کیاکہ سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات ہونے چاہئیں کیونکہ یہ عمل قومی سیاست کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ملک اِس وقت نازک صورتحال اورچیلنجز سے دوچارہے، اِس میں قومی اتفاق رائے اوریکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔