اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی خفیہ رائے شماری نہیں چاہتی‘حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دے ہم پارلیمنٹ چلے آئیں گے‘خوشی ہے حکومت نے ہمارے موقف کو سمجھا ان خیالات کا اظہار جہانگیر ترین نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے جبکہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل پارلیمانی رہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا ہے‘جوڈیشل کمیشن پر زیادہ تر اختلافات ختم ہو چکے ہیں‘دو سے تین معاملات زیر غور ہیں جن کا جلد ہی کوئی حل نکل آئے گا۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں بیلٹ خفیہ نہیں ہوگا‘ مل کر قانونی معاملات طے کریں گے‘مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں‘ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ عروج پر ہے‘ سننے میں آ رہا ہے ووٹوں کی خریدوفروخت جا ری ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے دونوں رہنماﺅں سے سوال کیا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی اور ن لیگ میں صلح ہوگئی ہے‘ اس سوال کے جواب میں دونوں رہنماﺅں نے یک زبان ہو کر جواب دیا لڑائی تو کبھی ہوئی ہی نہیں۔