راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باو¿نڈری اور بھارتی اشتعال انگیزی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور مقامی افراد کے بلند حوصلے اورعزم کوسراہا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سےعلاقائی استحکام متاثر ہورہا ہے، ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مقصد پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا ہے۔ وطن عزیز کے دفاع کے لئے پوری قوم متحد ہے، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔