پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بجلی بلوں کے بعد اب موبائل ریڈیو پر ٹیکس لگانے کی تجویز

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) ٹی وی ٹیکس کے بعد اب ریڈیو ٹیکس بھی لگے گا ، ڈی جی ریڈیو نے موبائل فون اور گاڑیوں پر ریڈیو ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی۔ حکومت کی جانب سے ٹی وی ٹیکس کے نام پر پہلے ہی بجلی کے بلوں پر پینتیس روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ اب ریڈیو ٹیکس کی تجویز بھی سامنے آگئی۔ ڈی جی ریڈیو عمران گردیزی نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فیوچر پنشن پلان کے لئے سات ارب روپے درکار ہیں جبکہ آمدن صرف تینتیس کروڑ روپے ہیں۔ پاکستان ریڈیو کی آمدن بڑھانے کیلئے بزنس پلان تیار کر لیا ہے ، گاڑی اور موبائل فون رکھنے والے لوگ ریڈیو سنتے ہیں اس لئے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر چار ہزار روپے فی گاڑی ٹیکس لگانے کی تجویز ہے جبکہ موبائل فون صارفین سے بھی ٹیکس وصول کیا جائے۔ ڈی جی ریڈیو کی تجاویز پر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے اراکین کی اکثریت نے موبائل فون پر ریڈیو ٹیکس لگانے کی مخالفت کر دی۔ کمیٹی کے حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے رکن جنید انوار چودھری کا کہنا ہے کہ موبائل فون غریب عوام بھی استعمال کرتے ہیں۔ موبائل فون پر ٹیکس لگانے کی بجائے پی بی سی کی مارکیٹ بہتر بنائی جائے ، حکومتی جماعت سے ہی تعلق رکھنے والے دوسرے رکن رانا افضال حسین کا کہنا ہے کہ موبائل فون پر ریڈیو ٹیکس نہ لگایا جائے صرف گاڑیوں پر لگایا جائے۔ کمیٹی کے رکن محمود خان اچکزئی نے ریڈیو پاکستان حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی عوام غیر ملکی ریڈیو پر حالات حاضرہ کی خبریں سنتے ہیں کیا وجہ ہے کہ غیر ملکی ریڈیو سروس کے بجائے ریڈیو پاکستان نہیں سنا جاتا ؟ چیئرمین پی اے سی، سید خورشید شاہ نے ریڈیو پاکستان کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مکمل رپورٹ 2 ماہ میں طلب کر لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…