منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فوجی عدالتوں کا قیام ،معاملہ چیف جسٹس کو ارسال

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام، اٹھارہویں اور اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کر دی۔ معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فوجی عدالتوں کے قیام 18 ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالتی حکم کی روشنی میں وفاقی و صوبائی حکومتوں نے جواب جمع کرا دیا جبکہ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو تین روز کے اندر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ دوران سماعت ہائی کورٹ بار کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے بتایا وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا نے جواب جمع کرا دیے۔ باقی صوبوں نے جمع نہیں کرائے۔ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور بلوچستان نے عدالت کو بتایا کہ تحریری جواب جمع کرا دیے گئے ہیں جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ میر قاسم نے کہا سندھ حکومت نے جواب کراچی رجسٹری میں جمع کرایا ہے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیے کہ سماعت اسلام آباد میں ہو رہی ہے جواب کراچی رجسٹری میں جمع کرانے کی کیا منطق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے ایڈووکیٹ جنرل کا جواب بھی نہیں آیا جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف نے کہا ہمیں صرف نوٹس ہوا تھا جواب نہیں مانگا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد کا ایڈووکیٹ جنرل جواب جمع نہیں کرانا چاہتا تو نہ کرائے۔ عدالت نے آئینی ترامیم کی سماعت کے لیے لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جبکہ سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…