منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

اسلام فوبیا کا پرچار کرنیوالے عالمی اتحاد کیخلاف ہیں: چودھری نثار

datetime 24  فروری‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی و انتہا پسندی کیخلاف جنگ عالمی اتحاد کے ذریعے جیتی جا سکتی ہے۔ اسلام فوبیا کا پرچار کرنیوالے عالمی اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان خیالات کا اظہات انہوں نے لندن میں برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا مغرب کو اسلام فوبیا کی روک تھام اور اسلام کو بدنام کرنے کی منظم کوششیں روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔ وزیر داخلہ نے کہا اسلام کو نشانہ بنانے اور اس کی تضحیک کی کوشش کرنیوالے مفاد پرست عناصر کو مربوط عالمی جواب دینے کی ضرورت ہے۔ جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کسی طور بھی مسلمانوں کی تضحیک، مذہبی عقائد کو بگاڑنے اور مقدس شخصیات کا تمسخر کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا انتہا پسندوں کے خلاف جنگ عالمی اتحاد کے ذریعے جیتی جا سکتی ہے۔ اسلام فوبیا کا پرچار کرنے والے عالمی برادری کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سمٹ بڑی کامیابی ہے تاہم اس کی قرارداد کا نفاذ ہونا چاہیے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر داخلہ تھر یسامے نے کہا برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکن ا قدم اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…