منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

مذاکرات پاکستان کے کہنے پر ہورہے ہیں،افغانستان

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات جلد ہوں گے۔ مذاکرات پاکستانی حکام کے کہنے پر ہو رہے ہیں۔ ادھر امریکا نے طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کی حمایت کر دی۔ افغان چیف ایگزیکٹو کے دفتر کے ایک اہلکار کے مطابق انہوں نے کابینہ کے ارکان کو بتایا کہ پاکستانی حکام نے طالبان کو افغان حکومت سے امن مذاکرات شروع کرنے کا کہا تھا۔ عبداللہ عبداللہ نے کہا پاکستانی حکام نے طالبان سے کہا کہ اب انکے پاس افغان حکومت سے مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا حکومت افغان عوام کو طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کرتی رہے گی۔ گزشتہ ہفتے صدر اشرف غنی نے بھی افغان حکومت اور طالبان میں جلد مذاکرات کا اشارہ دیا تھا۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے دارالحکومت واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا امریکا طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…