ہفتہ‬‮ ، 22 جون‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کے سابق جسٹس (ر) رانا بھگوان داس انتقال کرگئے

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کے سابق جسٹس رانا بھگوان داس 73سال کی عمر میں انتقال کرگئے،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف ،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، سابق صدر آصف زرداری سمیت سیاسی وسماجی قائدین نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔20 دسمبر 1942 کو نصیر آباد میں پیدا ہونے والے رانا بھگوان داس نے قانون اور اسلامی علوم میں ماسٹر کیا تھا۔1965 میں انہوں نے وکالت کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جس کے بعد وہ سیشن جج مقرر ہوئے۔ 1994 سے 1999 تک وہ ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2000 میں وہ سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ 2007 اور 2008 میں انہوں نے قائم چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں۔بھگوان داس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف دائر ریفرنس خارج کرتے ہوئے انہیں بحال کیا تھا۔ سپریم کورٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد حکومت نے انہیں 3 برس کے لئے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا تھا۔ انہیں چیئرمین نیب کی بھی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے معذرت کرلی تھی۔ رانا بھگوان داس گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور مقامی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…