اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اکیسویں ترمیم کیخلاف درخواستیں قابل سماعت نہیں ، حکومت کا سپریم کورٹ میں جواب جمع

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کر دی ، کہتے ہیں بار کونسلز کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوا ، اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ، خارج کی جائیں۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اکیسویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ۔ اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین کا کوئی بنیادی ڈھانچہ نہیں ہے۔ عدالتوں نے بھی اپنے فیصلوں میں کبھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تسلیم نہیں کیا۔ دنیا کے دستور میں بھی آئین کے بنیادی ڈھانچے کا کوئی تصور نہیں ملتا ، اگر کسی ملک کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہے بھی تو اس کا باقاعدہ ذکر کیا گیا ہے۔ بھارتی عدلیہ کے فیصلوں کے حوالوں پر اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے آئین میں بہت زیادہ فرق ہے، بھارتی عدالتوں کے فیصلوں کا پاکستان میں من و عن اطلاق نہیں ہو سکتا۔ ایسا کرنا ہمارے آئین کی روح کے منافی ہوگا۔ اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…