برمنگھم: برطانیہ میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا آپریشن کامیاب ہوگیا۔
برطانوی شہر برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا آپریشن ہوا، معالجین نے 12 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران احمد نواز کی متاثرہ رگوں کی سرجری کی اور ہڈیوں کوسہارا دینے کے لیے اسٹیل کی پلیٹ لگائیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احمد نواز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہا ہے تاہم اسے اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے، ڈاکٹروں کے اطمینان کے بعد اسے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ احمد نواز کو وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت نے علاج کے لئے خصوصی طور پر برطانیہ بھجوایا ہے اور اس کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کررہی ہے۔
سانحہ پشاور کے زخمی طالب علم احمد نواز کا برطانیہ میں آپریشن کامیاب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں