منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

‘گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی تو سڑکوں پر نکلیں گے’

datetime 22  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ایسا ہونے کی صورت میں وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کا احتساب نہ ہونے کی وجہ سے اب گلگت بلتستان میں دھاندلی کی تیاری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے کارکن کو قائم مقام گورنر گلگت بلتستان لگادیا ہے۔صدر ممنون حسین نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر کو بطور گورنر گلگت بلتستان تعینات کیا تھا۔عمران خان نے گورنر کی تقرری کوعدالت میں چیلنج کرنے اور دھاندلی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے سوال اْٹھایا کہ ہر صوبے کے سینیٹ الیکشن میں اسی صوبے کا امیدوار کیوں نہیں لیا جاتا؟۔
عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کو کرپشن کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیسے دے کرسینیٹر بننے والا قوم کی خدمت کیا کرے گا۔ انہوں سینیٹ کے الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ بھی کردیا۔عمران خان نے اس موقع پر سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ سینیٹ کے انتخابات براہ راست کرانے کے لئے قانون سازی کریں تاکہ کرپشن کاراستہ روکا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…