منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

حکومت ایسے حالات پیدا نہ کرے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، خورشید شاہ

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کبھی ٹیکسوں میں اضافہ کردیتی ہے تو کبھی پاک چین اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل کردیتی ہے، سمجھ میں نہیں آتا حکومت اپنے لئے خود اتنے مسائل کیوں پیدا کررہی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت گلگت بلتستان میں انتخابات سے پہلے دھاندلی کرنے جا رہی ہے، گلگت بلتستان میں  ایک وفاقی وزیر کو گورنر بنایا گیا ہے، نگران حکومت 10 میں سے 7 وزیر مسلم لیگ (ن) کے ہیں ہیں جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تعلق بھی حکمران جماعت سے ہے۔ گلگت بلتستان میں دھاندلی سے (ن) لیگ کو کچھ نہیں ملے گا اس لئے وہ دھاندلی کرکے گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع نہ بنائے۔ مسلم لیگ (ن) گزشتہ انتخابات کے دھاندلی کے الزامات سے عمران خان سے جان نہیں چھڑا سکی، اگر اب دھاندلی کی گئی تو واضح ہوجائے گا کہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے ملک میں جمہوریت، نظام، آئین و قانون اور پارلیمنٹ بچانے کے لئے حکومت کا ساتھ دیا تھا لیکن ایک وزیر نے ان سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حکومت بچائی لیکن وہ حکومت سے اچھی امید نہ رکھے، وہ  مسلم لیگ(ن) سے اپیل کرتے ہوں کہ وہ نظام کو اپنے منشاء کے مطابق نہ چلائیں اور ایسے حالات پیدا نہ کریں جس سے ملک میں جمہوریت کو نقصان ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…