ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

فالج کے حملے سے زندگی کو لاحق خطرے سے بچا ؤکا آسان طریقہ

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فالج کے اچانک حملے سے انسانی دماغ پر مرتب ہونے والے شدید اثرات کے نتیجے میں مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ایسی صورتحال سے دوچار افراد کی زندگی کو لاحق خطرے سے بچانے کیلئے چین سے تعلق رکھنے والے طبی ماہر ین نے

ایک آسان حل تلاش کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فالج کے اچانک حملے سے مریض کے دماغ کی شریانیں پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے ، جس سے بچنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقہ کار پر عمل کر کے فوری خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق فالج کے اچانک حملے کی صورت میں اگر گھر میں کوئی سرنج موجود ہو تو بہتر ہے، اور نہ ہونیکی صورت میں عام سوئی لیکر اسے گرم کر لیں تاکہ جراثیم کا خاتمہ ہو جائے۔سوئی کے ٹھنڈا ہونے پر فالج کا شکار ہونے والے شخص کے دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخنوں کے قریب پوروں میں چبھو کر خون کا ایک ایک قطرہ نکال دیں۔علاوہ ازیں اگر مریض کے منہ میں بگاڑ پیدا ہونے لگے تو اس کے دونوں کانوں کو اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں سے خوب رگڑ کر سرخ کریں۔کانوں کے سرخ ہونے پر انکے نازک حصے پر بھی سوئی چبھوکر ایک ایک قطرہ خون باہر ٹپکادیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل کے کرنے سے خون کا بہا ؤدماغ کی طرف ہونے کی بجائے دوسرے حصوں کو منتقل ہو جاتا ہے جس سے شریانیں پھٹنے کا خطرہ بڑی حد تک کم ہو جا تا ہے۔واضح رہے یہ طریقہ ڈاکٹر کی عدم دستیابی کی صورت میں بہتر ہے۔علاوہ ازیں فالج کا حملہ ہونے کی صورت میں مریض کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے سے بر وقت نمٹا جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…