جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے مزید46 اراکین کے استعفے منظوری کے مراحل میں 4 اراکین اسمبلی آتے ہیں نہ ہی استعفا دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے مزید 46 اراکین کے استعفے منظوری کے مراحل میں ہیں اور آئندہ ہفتے اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے ۔

تحریک انصاف کے چار اراکین ایسے ہیں جنھوں نے نہ ہی استعفیٰ دیا نہ ہی وہ قومی اسمبلی آتے ہیں جبکہ ناصر موسی زئی نے اپنا استعفی واپس لے لیا ہے۔قومی اسمبلی ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے مزید اراکین کے استعفوں کی منظوری پر کام جاری ہے،اب تحریک انصاف کے ایوان میں مجموعی اراکین کی تعداد 74 ہے ،ان 74 میں سے 46 اراکین کے استعفے منظوری کے مراحل میں ہے ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 74 میں سے 20 اراکین کا گروپ منحرف اراکین پر مشتمل ہے اور انہوں نے استعفی نہیں دیا،عمران خان سمیت چار اراکین نے ابھی تک ضمنی انتخابات میں کامیابی کے باوجود حلف نہیں اٹھایا،چار ایم این ایز ایسے ہیں جو اسمبلی آتے ہیں نہ ہی انہوں نے استعفی دیا ہے،عمران خان سات نشستوں سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے مگر ان کی ایک نشست ہی کاؤنٹ کی گئی ہے،وہ قانونی طور پر ایک ہی نشست رکھ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…