جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

992 سالبعد ’نیا چاند‘ زمین سے قریب ترین فاصلے پر پہنچ گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج رات زمین کا فطری سیارہ یعنی چاند  جدید انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’نئے چاند‘ کے روپ میں زمین کے قریب ترین آگیا ہے اور یہ عمل گزشتہ 992 سال رونما ہوا تھا۔ چاند زمین کے گرد بالکل گول دائرے کی بجائے انڈے جیسی بیضوی (الیپٹیکل) شکل

میں چکر کاٹ رہا ہے۔ اس طرح کبھی چاند زمین سے بہت دور اور کبھی بہت قریب ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں برس میں ایک دن ایسا بھی آتا ہے کہ چاند زمین سے اس کی اپنی قربت پر ہوتا ہے۔ لیکن جہاں تک نئے چاند کی پیدائش کے وقت قربت کا تعلق ہے جو آج (21 جنوری) کی رات ایک تاریخی موقع ہے۔اس طرح 992 سالوں بعد نیا چاند زمین سے قریب ترین ہے۔ واضح رہے کہ بے چاند راتوں کے بعد جب چاند نمودار ہوتا ہے تو اسے نیا چاند کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت میں چاند آخری مرتبہ 3 دسمبر 1030 میں زمین کے قریب پہنچا تھا اور اب وہ 356568 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔اگلی مرتبہ یہ واقعہ 20 جنوری 2368 کو رونما ہوگا۔ لیکن آج بھی ہم اسے نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ اس عمل میں نیا چاند بننے کے عمل میں ہوتا ہے اور وہ اتنی روشنی منعکس ہی نہیں کرتا کہ اسے دیکھا جاسکے۔ لیکن ریکارڈ کے لیے یہ ایک اہم موقع ضرور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…