ہمیں ورونہ میں اس کا جواب نہیں ملا‘ ہمیں ورونہ میں یہ جواب بھی نہیں ملا رومیو بھی اس شہر سے تعلق رکھتا تھا‘ اس کا گھر بھی اسی شہر میں موجود ہے لیکن اس بے چارے کا گھر ویران اور قبر بے نشان ہے جبکہ جولیٹ کے مکان اور مقبرے پر ٹھٹ کے ٹھٹ لگے ہیں‘ کیوں؟ شاید زن مریدوں کی اس دنیا میں عاشق بے چارے اور معشوقائیں قیمتی ہوتی ہیں‘ جولیٹ جولیٹ بن جاتی ہیں اور رومیو رانجھے بن کر بے نشان رہ جاتے ہیں‘ یہ دنیا زنانہ ہے اور اس میں صرف خواتین کو اہمیت حاصل ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں