جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

1400 سال سے خانہ کعبہ کو غسل کیسے دیا جاتا ہے؟ اس کا طریقہ نبی کریم ؐ نے کسے بتایا تھا؟جانئے

datetime 15  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کعبۃ اللہ کو ہر سال آب ِزم زم سے غسل دیا جاتا ہے اور اس پر مشک عود کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔اللہ کے گھر کو غسل دینے کا طریقہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بتایا تھا اور گذشتہ چودہ صدیوں سے زیادہ عرصے

سے بالکل اسی انداز میں کعبۃ اللہ کو غسل دیا جا رہا ہے۔بالعموم سعودی عرب کے شاہی خاندان کی شخصیات کعبۃ اللہ کو غسل دیتی ہیں۔ آب زم زم میں کپڑوں کو بھگو کر کعبہ کی اندرونی دیواروں کو صاف کیا جاتا ہے۔پھر اس کی اسی انداز میں بیرونی دیواریں دھوئی جاتی ہیں،کعبے کو غسل دینے کے لیے مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل ہی تیاریاں شروع کر دی جاتی ہیں۔زم زم کے پانی میں طائف کے گلاب کے عرق ،عود اور دوسری بیش قیمت عطریات کو ملایا جاتا ہے۔کعبہ کی دیواروں کو تولیوں سے خشک کیا جاتا ہے اور معزز مہمانوں کی رخصتی کے بعد اس کے دھلے ہوئے ماربل کے فرش کو ڈھانپ دیا جاتا ہے۔کعبے کی اندرونی دیواروں پر عرقِ گلاب اور خوشبوئیات میں بھگو کر سفید رنگ کا کپڑا پھیرا جاتا ہے۔آب ِزم زم میں گلاب کی خوشبو اور دوسری خوشبوؤں کو ملایا جاتا ہے اور اس کو فرش پر گرا کھجور کے پتوں سے صاف کیا جاتا ہے،عام طور پر کعبۃ اللہ کے غسل کا یہ تمام عمل قریباً دو گھنٹے میں مکمل ہوجاتا ہے۔کعبہ کی اندرونی دیواریں تین میٹر لمبی ہیں۔اس کی چھت کے اندرونی حصے کو سبز رنگ کی ریشم سے ڈھانپا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…