منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے یا آنکھ میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹتا یا نہیں؟فتویٰ جاری

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے کو بیشتر علما،دارالافتا کی جانب سے جائز قرار دیا جا چکا ہے ۔دارالعلوم دیو بند کی آن لائن سہولت نے اس فتوے کا ایک مرتبہ پھر اجرا کیا ہے۔دارالعلوم دیو بند کی آن لائن سروس پر سوال دریافت کیا گیا تھا کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر اثر پڑتا ہے؟۔اس سوال کے جواب میں دارالافتا دارالعلوم دیو بند کی آن لائن سہولت پر جواب میں کہا گیا ہے کہ روزے کی

حالت میں انجکشن لگوانے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا خواہ یہ انجکشن سحری کے بعد لگایا جائے یا کسی اوروقت تاہم سحری کے وقت کے ختم ہونے سے قبل لگوالیا جائے تو مناسب ہے۔اسی طرح سعودی عرب کی آن لائن دارالافتا کی ویب سائٹ پر موجود فتوے کے مطابق روزے کی حالت میں انسولین انجکشن لینے سے روزے پر اثر نہیں پڑتا اس میں کوئی قباحت نہیں اور نہ ہی اس روزے کی قضا ہوگی۔دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹرعلی احمد مشیل بھی اس حوالے سے فتوی جا ری کر چکے ہیں کہ روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے یا آنکھ میں دوا ڈالنے سے اس کی صحت پر اثر نہیں پڑتا۔مفتی اعظم نے کہاکہ فقہ حنفی اور شافعی کے مطابق آنکھوں میں قطرے ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتاحتی کہ گلے میں بھی اس کا ذائقہ کیوں نہ محسوس ہو،اس کی وجہ بیان کرتے ہو ئے مفتی اعظم دبئی ڈاکٹرعلی احمد مشیل نے کہاکہ آنکھ خوراک یا مشروب لینے کی جگہ نہیں جس سے کوئی چیز گلے میں پہنچ سکے ۔انہوں نے کہاکہ روزہ جسم کے کھلے حصوں مثلا منہ ، ناک اور کانوں کے ذریعے کچھ کھانے یا پینے ٹوٹ جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…