اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی نے کہا ہے کہ اسلام میں ضعیف، کمزور اور معمر افراد انتہائی قابل احترام ہیں۔ ان طبقات کا نہ صرف احترام کیا جائے بلکہ ان پر رحم کھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ متعدد احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ کمزور طبقات کی موجودگی امت کیلئے رحمت کا باعث ہے۔ ایک حدیث میں
بیان کیا گیا کہ تمہیں رزق کمزوروں کی وجہ سے ہی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور افراد میں بچوں کا بھی شمار ہوتا ہے۔ رسول اکرمؐ نے ہمیں بچوں پر شفقت اور رحم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فتح مکہ کے موقع پر صدیق اکبرؓ اپنے بزرگ والد کو آپ ؐ کی بیعت کرنے لے کر آئے تھے۔ اس پر آپؐ نے فرمایا کہ بزرگ کو کیوں تکلیف دی ، میں خود ہی ان کے پاس چلا جاتا۔