پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں چلترن کے پہاڑی سلسلے میں موجود 3کلو میٹر طویل سرنگوں میں ایک مزار جس کی زیارت کیلئے اسلام کے ہر مسلک سے لوگ آتے ہیں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (احمد ارسلان) اس دنیا میں انسانیت کی فلا ح و بہبود اور صحیح راستے سمجھانے کیلئےاللہ پاک نے کم و بیش 1لاکھ 24ہزار انبیا مبعوث فرمائے جن کی امتوں کیلئے آسمانی صحیفے بھی اتارے گئے ۔سیدنا دائود ؑ پر زبور اتری، موسیٰ ؑ تورات ، عیسیٰ ؑ پر انجیل جبکہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر اللہ رب العزت نے

قرآن حکیم کو نازل فرمایا اور کہہ دیا کہ:

انا نحن نزلنا الذكر وانا له لحافظون
ترجمہ:
’’ہم نے اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ‘‘
دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں قرآن حکیم بھی شامل ہے اور یہ ایک عام فہم بات ہے جو چیز زیادہ استعمال میں رہے وہ بوسیدہ بھی ہو جاتی ہے ۔ قرآن حکیم کے وہ نسخے جو پرانے ہونے کے باعث ہم پڑھ نہیں پاتے انہیں یا تو پانی میں ٹھنڈا کر دیا جا تا ہے یا پھر انہیں زمین میں دفن کیا جاتا ہے کہ ان کی تحریم میں فرق نہ آئے مگر ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ کوئٹہ میں ایک کاروباری شخصیت نے جبل نور کے نام سے ایک فائونڈیشن بنائی ہے جس کا کام قرآن حکیم کے پرانے نسخے اکھٹے کرکے انہیںایک مخصوص سرنگ میں محفوظ کرنا ہے ۔
چلترن کے پہاڑی سلسلے میں موجود سرنگوں میں جگہ کے ناکافی ہونے کے باعث اب وہا ں کے پہاڑوں میں 3کلو میٹر اندر تک سرنگیں کھود دی گئی ہیں جن میں کم و بیش 25لاکھ سے زائد نسخے محفوظ کیے جا چکے ہیں جن میں سے کچھ نسخے 600سال قدیم بھی ہیں اور انہیں شیشے کی الماریوں میں محفوظ کیا گیا ہے جن کی زیارت کیلئے اسلام کے ہر مسلک سے عوام و خواص کی ایک بڑی تعداد آتی ہے ۔

Q1

Q2

Q3

 

To go with PAKISTAN-KORAN-MUSEUM-LIFESTYLE-RELIGION,FEATURE by Khurram SHAHZAD This photograph taken on January 14, 2016, shows Pakistani Muslim devotees visiting a tunnel where ancient copies of the Koran are preserved in Jabl-e-Noor in the outskirts of Quetta. Deep inside the dry, biscuit-coloured mountains surrounding Pakistan's southwestern city of Quetta lies an unexpected treasure: a honeycomb of tunnels bursting with cases of Korans, hidden safe from desecration. AFP PHOTO/Banaras KHAN

Q5

Q6

To go with PAKISTAN-KORAN-MUSEUM-LIFESTYLE-RELIGION,FEATURE by Khurram SHAHZAD This photograph taken on January 14, 2016, shows a Pakistani Muslim devotee coming out of a tunnel where ancient copies of the Koran are preserved in Jabl-e-Noor in the outskirts of Quetta. Deep inside the dry, biscuit-coloured mountains surrounding Pakistan's southwestern city of Quetta lies an unexpected treasure: a honeycomb of tunnels bursting with cases of Korans, hidden safe from desecration. AFP PHOTO/Banaras KHAN

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…