خرطوم ( مانیٹرنگ ڈیسک )سوڈان کے علماء بورڈ نے ملک میں غیر شادی شدہ اور طلاق شدہ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کومد نظر رکھتے ہوئے مردوں کو متعدد شادیاں کرنے کی ترغیب دی ہے۔بورڈ کے چیئرمین محمد عثمان صالح کے مطابق اللہ تعالیٰ نے ایک مرد کو عدل کی شرط پر بیک وقت 4شادیوں کی اجازت دی ہے اور
معاشرے میں بے راہ روی کو کنٹرول کرنے کے لیے لازم ہے کہ معاشرہ اور خواتین متعدد شادیوں کو قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر طلاق شدہ خواتین کو دوسری شادی کرنے کا حق ہے، کیونکہ گھریلو تحفظ اور معاشرتی بیماریوں سے بچنے کے لیے ان کا دوبارہ شادی کرنا انتہائی ضروری ہے۔