اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالرڈاکٹرذاکرنائیک نے وعظ کے دوران ایک ہندولڑکی کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ اسلام ہی سچادین ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ﷺکی آمد کا ذکر ہندوئوں کی کتابوں میں بھی ملتاہے ۔ کہنے لگے کہ اسلام صرف ایک علاقے کیلئے نہیں نہیں آیا بلکہ یہ ایک کائناتی مذہب ہے جس پرعمل کرکے آپ دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں ۔
حضوراکرم ؐ کواللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے لیے مبعوث فرمایا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہاکہ آپ کہتی ہیں کہ میں ہندوہوں میں آپ کوہندوکی تعریف بتاتاچلوں ہندواس کوکہتے ہیں جوبھارت میں رہتاہے۔جس کے جواب میں لڑکی نے کہاکہ نہیں ایسانہیں ہے ۔ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہاکہ ہندوایک جغرافیائی اصطلاح ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے میںہندوہوں۔ہندوکالفظ پہلی بارعربوں نے استعمال کیاجب وہ بھارت آئے۔جب میں عرب ممالک میں جاتاہوں توعربی لوگ مجھے دیکھ کرکہتے ہیں کہ ہندی ہے ہندی۔ایران کے لوگ بھی اس لفظ کااستعمال کرتے ہیں جس کامطلب ہے وہ لوگ جوبھارت میں رہتے ہیںاس لحاظ سے میں بھی ہندوہوں۔