جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے اس معصوم سے بچے کے بارے میں آئی پی سی اتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ کے سی ای او نے کیا کہا؟

datetime 26  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دھڑ کی معذوری اور فالج کا شکار بچہ غانم المفتاح ’کاڈل ریگریشن سنڈروم‘ نامی بیماری کی وجہ سے پیدائشی معذور ہے، لیکن اس کے باوجود ایسے قابل تعریف کام کر رہا ہے کہ ہر کوئی اسے سراہنے پر مجبور ہے۔ اس بچے نے اپنا ذاتی سپورٹس کلب ، آئسکریم شاپ اور متعدد دیگر کاروباری ادارے قائم کرلئے ہیں،

جبکہ وہ خیراتی و فلاحی ادارے بھی چلاتا ہے۔ قطر میں آئی پی سی اتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ کے سی ای او امیر الملا نے غانم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا ”یہ بچہ مجسم امید و عزم ہے، اور قطر کی نوجوان نسل کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔“اگرچہ غانم جسمانی طور پر بے حد کمزور تھا لیکن اس نے ثابت کردیا کہ اگر انسان کا جذبہ توانا ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ اس نے اپنی ایک سابقہ ویڈیو میں بیت اللہ کی زیارت کی تمنا کا اظہار کیا تھا، جو بالآخر اب پوری ہوگئی۔ ”کرشماتی بچہ“ کہلانے والا غانم المفتاح اپنے درجنوں خیر خواہوں کے ساتھ عمرہ کے لئے پہنچا اور ہاتھوں کے بل چل کر طواف کعبہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر اس کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں میں مسجد الحرام کے امام شیخ مہر المیکلی بھی شامل تھے۔ غانم نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ مسجد الحرام کے امام سے خصوصی ملاقات بھی کی۔تفصیلات کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والے غنیم مفتاح نے طواف کرتے وقت وہیل چیئر کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت طواف کا عمل مکمل کیا اور دیگر عازمین کے ساتھ تمام اراکان بھی ادا کیے۔بچے کے جذبے سے متاثر ہوکر سعودی مفتی اعظم نے خود آکر ملاقات کی

اور سعودی گورنمنٹ سے بچے کو شاہی پروٹوکول دینے کی استدعا کی، امام حرم کی درخواست پر سعودی حکومت نے بچے کو شاہی پروٹوکول فراہم کیا اور عمرے کے تمام اراکان ادا کروائے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ”اللہ نے میری دعائیں سن لیں اور میں اس قابل ہو گیا کہ اپنے ہاتھوں کے بل کعبة اللہ کا طواف کر سکوں۔ مجھ پر یہ کرم سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوا۔ اس کے بعد جن لوگوں نے مجھے مکہ پہنچنے اور یہ سعادت حاصل کرنے میں مدد دی میں ان سب کا شکر گزار ہوں اور انہیں اپنی دعاؤں میں کبھی نہیں بھولوں گا۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…