اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) سوشل میڈیا پر جاری وڈیو میں اپنی گزشتہ زندگی میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنا اسلام قبول کرنے کا ایمان افرو ز واقع سنا دیا۔ تفصیل کے مطابق جاری وڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوان نے کہا کہ میں 34 سال کا تھا کہ ایک رات میں نے خواب میں آپ ﷺ کو دیکھا۔ میں نے آپ ﷺ کو دیکھ کر اسلام قبول کر لیا اور انتھونی سے اپنا اسلامی نا عبد اللہ رکھ لیا۔ شمالی لندن کے رہائشی عبد اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے جب آپ ﷺ کو دیکھا تو آپ ﷺ کا چہرہ جاہ و جلال سے سرخ تھا اور آپ ﷺ کی کالی گہری آنکھیں تھیں، عبد اللہ نے اپنا خواب بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کے چہرے پر نور ہی نور تھا۔ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے بہت ساری روشنی چھلک رہی ہو۔ آپ ﷺ نے عام ، سادہ سا عرب لباس پہنا ہوا تھا۔ آپ ﷺ نہایت خوبصورت لگ رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں نوجوان عبد اللہ نے کہا کہ میں آپ ﷺ کو پہچانتا نہیں تھا لیکن خواب میں مجھے کسی نے بتایا ، جیسے کوئی اشارہ دیتا ہو کہ یہ اللہ کے نبی حضور اکرم ﷺ ہیں۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ اللہ کے آخری نبی ہیں جیسے پہلے پیغمبر حضرت عیسیٰ ؑ تھے۔ عبد اللہ نے کہا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں تھا کہ اسلام کیا ہے اور میں کچھ نہیں جانتا تھا لیکن اس خواب نے میری زندگی بدل ڈالی اور میں نے عیسائیت چھوڑ اسلام قبول کر لیا اور آپ ﷺ پر ایمان لے آیا۔ عبد اللہ نے کہا کہ آپ ﷺ کی شخصیت ایسی مسحور کن تھی کہ مجھ سے رہا نہ گیا۔ عبد اللہ نے کہا کہ مجھے بتایا گیا تھا کہ یہ اللہ کے آخری نبی حضور اکرم ﷺ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں نے انہیں خواب میں دیکھا۔